Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاڑکانہ: کورونا، کئی علاقے سیل کرنیکا فیصلہ

شائع 16 جون 2020 01:16pm

لاڑکانہ میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے متعدد علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا، نوڈیرو اور رتوڈیرو کے متعدد علاقے شامل ہونگے۔

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نظرانداز کردیا گیالاڑکانہ میں متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا، جس کے باعث ضلع انتظامیہ کی جانب سے لاڑکانہ کے متعدد علاقوں کو کل سے تئیس جون تک مکمل  سیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

 ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق کی جانب سے جاری  نوٹیفکیشن میں رینجرز اور پولیس سے فیصلے پر  سختی سے عملدرآمد کروانے کیلیے مدد طلب کی گئی۔

سیل کردہ علاقوں میں کھچی محلہ، شاہی بازار، بندر روڈ، مین بس اسٹینڈ کے علاقے بھی شامل ہیں۔ رتوڈیرو اور نوڈیرو کی گوشت مارکیٹ، جلبانی محلہ،  ریشم گلی، اللہ والا چوک اور مین بازار بھی سیل ہونگے۔

لاڑکانہ میں اب تک 4 ہزار 6 سو افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوئے  12 سو افراد کے ٹیسٹ پازیٹو آئے 795 صحت یاب ہو چکے ہیں،16 اموات بھی ہو چکی ہیں۔